Saturday, May 19, 2018

"لا اله الا ھو!"
--
او فراموش' مدہوش سن!
حقیقت مَیں!
نکتہ مَیں ' دائرہ بھی مَیں 
کُل؟ مَیں
جزو؟ مَیں!
آسمان اور زمیں کے بیچ
اسکی مرضی' مَیں!
اس اکیلے کے ساتھ ساتھی' مَیں!
اسکی آنکھوں میں خود کو دیکھنے والا' مَیں!
مَیں کے رستے اس کا متلاشی' مَیں!
مدہوش مَیں! فراموش مَیں!
اسکی محبّت میں محبّت' مَیں!
مَیں!
میں اپنے تخیل کا قیدی
دو دھڑکنوں بیچ مردہ' میں
دو سانسوں کا طول میں!
گوشت کا ایک لوتھڑا میں
خون کا ایک قطرہ میں!
مٹی میں بھری روح میں!
روح سے نکلی خاک میں!
عکس مَیں
عکاس وہ!
آیینہ وہ! روشنی وہ!
آنکھ وہ!
بینائی وہ!
بصارت وہ!
میں حرکت میں ایک سایہ!
وقت وہ!
تنہا میں' دوست وہ!
میں اور تو کی تکرار
وہ!
(فیاض منہاس)

No comments:

Post a Comment