Wednesday, August 20, 2014

A nice Punjabi poem

ماں بولی
اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے
اسی بدلی بیٹھے بھیس
ساڈی جند نمانڑی کوکدی
اساں رل گۓ وچ پردیس
ساڈا ہر دم جی کرلاؤندا
ساڈی نیر وگاوے اکھ
اساں جیوندی جانیں مر گۓ
ساڈا مادھو ھویا وکھ
سانوں سپ سمے دا ڈنگدا
سانوں پل پل چڑھدا زہر
ساڈے اندر بیلے خوف دے
ساڈے بیلے بنڑ گۓ شہر
اساں شو غماں وچ ڈب گۓ
ساڈی رڑ گئ نو پتوار
ساڈے بولنڑ تے پابندیاں
ساڈے سر لٹکے تلوار
اساں نیناں دے کھوہ گیڑ کے
کیتی وتر دل دی پاؤں
اے بنجر رئ نمانڑی
سانوں سجنڑ تیری سوہنہ
اساں اتوں شانت جاپدے
ساڈے اندر لگی جنگ
سانوں چپ چپیتا ویکھ کے
پۓ آکھنڑ لوک ملنگ
اساں کھبے غم دے کھوبڑے
ساڈے لمے ھوگۓ کیس
پا تانڑے بانڑے سوچدے
اساں بنڑدے ریندے کھیس
ہنڑ چھیتی دوڑنڑیں بلھیا
ساڈی سولی ٹنگی جان
تینوں واسطہ شاہ عنایت دا
ناں توڑنڑیں ساڈا مانڑ
اساں پیریں پالۓ گھنگھرو
ساڈے پاوے جند دھمال
ساڈی جان لباں تے اپڑی
ہنڑ چھیتی مکھ وکھال
ساڈے سر تے سورج ہاڑدا
ساڈے اندر سیت سیال
بنڑ چھاں ہنڑ چیتر رکھ دی
ساڈے اندر بھانبڑ بال
اساں مچ مچایا عشق دا
ساڈالوسیا اک اک لوں
اساں خود نوں بھلے سانولا
اساں ہر دم جپیا توں
سانوں چنتا چخا چڑھانڑ دی
ساڈے تڑکنڑ لگے ہڈ
پھڑ لیکھاں برچھی دکھ دی
ساڈے سینے دتی کڈ
اساں در توں دکھڑے چاگدے
ساڈے لیکھے لکھیا سوگ
ساڈی واٹ لمیری دکھ دی
ساڈے عمروں لمے روگ
ساڈے ویہڑے پھوڑی دکھ دی
ساڈا رو رو چویا نور
اے اوکڑ ساڈی ٹال دے
تیرا جیوے شہر قصور
آ ویکھ سخن دیا وارثا
تیرے جنڈیالے دی خیر
اج پتر بولی ماں دے
پۓ ماں نال رکھنڑ ویر
اج ہیر تیری پئ سیکدی
اج کیدو چڑھیا زنگ
اج تخت ہزارے ڈھے گۓ
اج اجڑیا تیرا جھنگ
اج ویلے ھو گۓ سنجڑے
اج سکیا ویکھ چناب
اج پھرن آزردہ رانجھڑے
اج کھیڑے کردے چاہ
اج ٹٹی ونجلی پریت دی
اج مکے سکھ دے گیت
بنڑ جوگی دردرٹولیا
سانوں کوئ ناں ملیا میت
اساں اکھر موتی رولدے
اساں در در لاؤندے واج
کوئ لبھے ہیر سیالڑی
جیہڑی رنگے اپنڑا داج
ساڈے ہتھ پیالہ زہر دا
اساں ویلے دے سقراط
اساں کھنڈ بنڑاندے کھار نوں
ساڈی جگ توں وکھری بات
اٹھ جاگ فریدا ستیا
ہنڑ کر کوئ تدبیر
جند ہجر کریرے پھس کے
اج ھوگئ لیرو لیر
سانوں جوبن لٹے ویکھ کے
سب آکھنڑ بابا لوگ
کس کھویا ساڈا جوبنڑا
سانوں کیہا لگا روگ
اساں پیڑاں دا ونج پالیا
سانوں دکھاں چاڑی پانڑ
سانوں غم دا پینجا پینجدا
ساڈے طنبے اڈ دے جانڑ
اساں ویجے رکھ انار دے
سانوں لبھے طمے کوڑ
اساں مرن دیہاڑ اڈیکدے
ساڈی ودھدی جاوے ساؤڑ
ساڈے سر تے رکھ بلور دے
ساڈی دھپوں گہری چھاں
ساڈے تنبو ساڑے سورجے
ساڈی لوسے دھرتی ماں
ساڈی اجڑی حالت ویکھ کے
پا رحمت دی اک جھات
ساڈے سر توں انھی رات نوں
ہنڑ کر سائیں نم شب رات
ہنڑ آ باھو سلطانیا! سانوں درداں لیا لتاڑ
اج توڑ زنجیری دکھ دی اج ھو دا نعرہ مار
سانوں الف پڑھا دے پیاریا
ساڈی مک جاۓ ب دی لوڑ
من مشکے بوٹی عشق دی
سب نکلے دل دی کاؤڑ
اتھے تڑدے سب ایمان تے
ایتھے اڈ دی عشق دی دھوڑ
جو عشق سلامت منگدا
پھڑ اس نون لیندے نوڑ
ساڈا تالو جاوے سکدا
ساڈی ودھدی جاوے پیاس
بنڑ بدل ساونڑ وا دا
ساڈی پوری کر دے آس
اساں آپنڑی قبرے آپ ای
لۓ لہو دے دیوے بال
اساں بے بریاں دے شہر وچ
اے کیتا نواں کمال
سائیں دمڑی شاہ دیا پیاریا
تیرا جیوے سیف ملوک
ساڈے دیدے ترسن دید نوں
ساڈے دل چوں اٹھدی اے ہوک
سانوں گڑدی دے دےسخن دی
ساڈی کردے صاف زبان
سانوں بکل وچ لپیٹ کے
ہنڑ بخشو علم گیان
اساں راتی اٹھ اٹھ پٹدے
ساڈی پئ کالجے سوج
اساں چھم چھم روندے پیاریا
سانوں ہر دم تیری کھوج
اساں مہرا پیتا سچ دا
ساڈے نیلے ھوگۓ بل
اساں رہ گۓ کلم کلڑے
ساڈا ویری ھویا کل
ساڈے نینیں نیندر رس کے
جا پہنچی کیہڑے دیس
ہر راتیں چھوویاں ماردے
سانوں لیف سرہانڑے کھیس
آ کوٹ مٹھن دیا والیا
لے جپھ دے ساڈی سار
ہک تکھڑا نین نکیلڑا
ساڈے دل تھیں ھویا پار
سانوں چڑھیا تیا ہجر دا
ساڈا کر لے کوئ توڑ
سانوں برہن جوکاں لگیاں
ساڈا لتا لہو نچوڑ
اساں اپنڑے ہی گل لگ کے
نت پایۓ سو سو وینڑ
ساڈی آ قسمت نوں چمڑی
اک بکھاں ماری ڈینڑ
اینوں کیلے منتر پھوک کے
اینوں کڈھو دیسوں دور
اے پچھل پیری اوتری
ایتھے بنڑ بنڑ بیٹھے حور
اج پۓ گیا کال پریت دا
اج نفرت کیتا زور
کر تتا لوگڑ پریم دا
ساڈے جسے کرو ٹکور
ساڈی سوچ نوں پیندیاں دندلاں
ساڈے چل چل ہپ گۓ ساہ
نت پھندے بلبل سخن دے
اساں خود نوں دیندے پھاہ
سانوں ویلا پچھ لگاؤندا
اوتے گڑیاں پاونڑ لونڑ
دن راتاں مچھ مریلڑلے
سانوں غم دی دلدل دھونڑ
سانوں لڑدے ٹھوویں یاد دے
ساڈا جسا نیلو نیل
سانوں کوڑے کوڑا آکھدے
کی دیۓ اساں دلیل
آ تلونڈی دے بادشاہ گرونانک جی مہاراج
توں لاڈلا بیلی ماں دا
تیری جگ تے ریہنڑی واج
لے فیض فرید کبیر توں
کیتا الفت دا پرچار
توں نفرت دے وچ ڈبدے
کئ بیڑے کیتے پار
توں مانڑ ودھایا پرش دا
توں ونڈیا ات پیار
پا سچ دی چھاننری پاپ چوں
توں لتا پن نتار
تیرا وسے گرو دوارڑا
تیرا اچا ھووے ناں
دن راتی سیساں دیوندی
تینوں نانک بولی ماں
آ شو کمارا پیاریا! منگ ماں بولی دی خیر
اساں ٹر پۓ تیری راہ تے
اساں نپی تیری پیڑ
توں چھوٹی عمریں پیاریا
کیتا عمروں ودھ کمال
توں ماں بولی دا بوٹرا
لیا لہو اپنڑے نال پال
توں بھنے پیر پراگڑے
توں پیتی گھول رساؤنت
تیرا لکھیا گا ناں کڈھدے
کئ سر دے شاہ کلونت
پا چھاپاں چھلے پینتھڑا
لا ٹکا نتھ پجیب
توں ورت کے لفظ انوکھڑے
بھری ماں بولی دی جیب
تساں سب سچجے سچڑے
رل پیش کرو فریاد
رب ماں بولی دا اجڑیا
گھر فیر کرے آباد
چل چھڈ ندیمے قادری
ہنڑ کردے پورکلام
توں سیوک بولڑی ماں دا
تیرا جگ تے رہنڑا ناں


کلام : غلام حسین ندیم

A poem by Parvin Shakir

ابھی تو بات لمحوں تک ہے
سالوں تک نہیں آئی
ابھی مسکانوں کی نوبت بھی نالوں تک نہیں آئی
ابھی تو کوئی مجبوری خیالوں تک نہیں آئی
ابھی تو گرد پیروں تک ہے بالوں تک نہیں آئی
کہو تو لوٹ جاتے ہیں
... چلو اک فیصلہ کرنے شجر کی اور جاتے ہیں
ابھی کاجل کی ڈوری سرخ گالوں تک نہیں آئی
زباں دانتوں تلک ہے زہر پیالوں تک نہیں آئی
ابھی تو مشک کستوری غزالوں تک نہیں آئی
ابھی روداد بے عنواں
ہمارے درمیاں ہے، دنیا والوں تک نہیں آئی
کہو تو لوٹ جاتے ہیں
ابھی نزدیک ہیں گھر اور منزل دور ہے اپنی
مبادا نار ہو جائے یہ ہستی نور ہے اپنی
کہو تو لوٹ جاتے ہیں
یہ رستہ پیار کا رستہ
رسن کا دار کا رستہ بہت د شوار ہے جاناں
کہ اس رستے کا ہر ذرہ بھی اک کہسار ہے جاناں
کہو تو لوٹ جاتے ہیں
میرے بارے نہ کچھ سوچو، مجھے طے کرنا آتا ہے
رسن کا دار کا رستہ
یہ آسیبوں بھرا رستہ، یہ اندھی غار کا رستہ
تمہارا نرم و نازک ہاتھ ہو اگر میرے ہاتھوں میں
تو میں سمجھوں کہ جیسے دو جہاں ہیں میری مٹھی میں
تمہارا قرب ہو تو مشکلیں کافور ہو جائیں
یہ اندھے اور کالے راستے پر نور ہو جائیں
تمہارے گیسوئوں کی چھائوں مل جائے
تو سورج سے الجھنا بات ہی کیا ہے
اٹھا لو اپنا سایہ تو میری اوقات ہی کیا ہے
میرے بارے نہ کچھ سوچو
تم اپنی بات بتلاؤ
کہو تو چلتے رہتے ہیں
کہو تو لوٹ جاتے ہیں۔۔۔

Sunday, August 17, 2014

جنوں

وقت' دن' رات' سورج' ہوا' موسم' غرض یہ کہ کل کائنات جنوں سے لبریز ہے - سورج کی حدت' موسم کی شدت' زمانے کی بے اعتناعی اور وقت کی بے ثباتی سب اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ  ان تمام  کو ایک پوشیدہ قوت جنوں خیز اعمال پر ابھارتی ہے - لیکن میری پریشانی تب شروع ہوتی ہے جب یہ تمام عوامل ایک قاعدے و قانون کے تابع بھی نظر آتے ہیں - ان تمام رویوں کے پیچھے ایک حساب مقرر بھی قائم دائم ہے جو سورج کو مشرق سے نکالتا اور مغرب میں غروب کرتا آیا ہے - یہ حساب مقرر باقی مخلوقات کی طرح اشرف المخلوقت پر بھی لاگو ہے اور اس کے کناروں سے نکلنے کی ہم کوشش کے سوا تو کچھ کر سکنے ہی کے نہیں - اصل جنوں صرف خالق کائنات کے حصے میں آیا ہے جو قادر مطلق ہے ' پالنے والا ہے ' غنی ہے اور غنی کر دینے والا ہے - الغرض جنوں کی انتہا تو خدا ہے - انسان بھی ' اپنی فساد کرنے والی فطرت سے مجبور' ایک نکتے میں بات کو نہیں مکاتا بلکہ ایسے ایسے کام کرتا ہے کہ جن سے عقل دنگ اور جنوں محض محظوظ ہوتا ہے - میرے خیال میں خدا کے اس وصف کا پرتو انسان کو ایسے کام کرنے پر مجبور کرتا ہے جن کی بابت یہ کہا گیا ہے  :

تو شب آفریدی' چراغ آفریدم
سفال آفریدی' ایاغ آفریدم
بیابان و کهسار و راغ آفریدی
خیابان و گلزار و باغ آفریدم
من آنم که از سنگ آئینه سازم
من آنم که از زهر نوشینه سازم
(اقبال)

ایسے جنوں کو جو انسان کو زہر کو بطور تریاق استعمال کرنے کی ہمت دے ' اگر آپ عمل و حرکت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو سفر شرط ہے - انسانی تاریخ کا پہلا سفر انسان کو ایک عورت کے پاعث کرنا پڑا - جنت میں سے نکلوانے کا بدلہ عورت نے تصویر کائنات میں رنگ بھر کر دیا - اس سفر کے اختمام پر روح ارضی نے آدم کا استقبال کیا -  جس طرح اس پہلے سفر کے مسافر تمام بنی نوع انسان کے جد ہیں ' یہ سفر بھی باقی تمام سفروں کا نکتہ آغاز ہے - ایسے کچھ سفر انسان کو اپنے اندر کی دنیا کی طرف لے گئے اور کچھ نظام شمسی سے باھر.  ایک ایسے ہی سفر کے دوران میں نے جنوں کو اپنے سامنے یا اپنی شہ رگ سے بھی قریب تر پا کر اس سے یہ سوال کیا کہ 'تو کون ہے؟' - لیکن جواب میں صرف ایک بازگشت سنائی دی  'تو کون ہے؟'  'تو کون ہے؟'  'تو کون ہے؟' ...  یہ بازگشت آج تک میرے کانوں میں سنسناتی ہے کیوں کہ میرے پاس اس کے جواب میں صرف خاموشی ہے - میں اور میری ذات ہمسفر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عجیب و غریب رشتے میں بندھے ہیں - وہ رشتہ ہے اجنبیت کا - سنا ہے کہ اس سوال کا جواب ملتا ہے لیکن اس وقت جب ذات انسان کے وجود سے پیچھے رہ جاۓ - بقول غالب'

خدا کے واسطے ' داد اس جنوں شوق کی دینا
کہ اس کے در پہ پہنچے ہیں نامہ بر سے ہم ' آگے

یہ سوال آج مجھے پھر ستا رہا ہے - پہلی مرتبہ جب یہ خیال آیا تو میں اپنے پاؤں فورٹ کولینز کے آبی ذخیرے با لمعروف ہورس ٹوتھ ریزروا ئیر میں ڈالے بیٹھا ایک موٹر کشتی کے گزرنے سے پیدا ہونے والی لہروں کو دیکھ رہا تھا . لہر یوں کشتی سے دور بھاگتی کہ جیسے اس کو اپنے پانیوں پر کسی اور کا وجود سخت ناپسند ہو.جب لہروں کو کہیں جہاں میں امان نہ ملی تو وہ آ کر ان چٹانوں میں پناہ لینے کی کوشش کرنے لگیں جن پر  میں بیٹھا تھا. لیکن شائد چٹانیں پر غرور تھیں - کیونکہ لہریں سر پٹخ کر اپنے خون سے پانی کو صرف گدلا ہی کر پا رہی تھیں. لہر آتی ' ٹکراتی اور واپس چلی جاتی. اور یوں انہیں سفر یا حضر دونوں میں سکوں نہ ملتا. جب لہروں کو اپنی کوشش کا خاطر خواہ نتیجہ نکلتا نہ دکھائی دیا تو وہ  میری طرح خاموش ہو گیئں - لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنی فطرت کے تیئں دوبارہ اسی کشمکش میں مگن ہو جاییں گی - لہریں بھی تو آخر جنوں کی مانند ہیں اور شائد  مجھ سے بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں - ابھی  میں یہ سوچ ہی رہا تھا کے ایک لہر آئی اور اپنے بند سے نکل ' مجھے بھگو کر واپس پلٹ گئی - شائد اسے میرا یہ خیال راس نہ آیا ہو - جیسے وہ  مجھے یہ کہنے آئی ہو کے تم تو پانیوں سے باہر بے خطر بیٹھے ہو' صرف پاؤں ڈبوۓ یہ سمجھتے ہو کہ ہمارا تمام درد جانتے ہو - آؤ ' میرے ساتھ پانیوں میں اترو - خود دیکھو کہ اس جنوں کا اصل کیا ہے. لیکن اتنی ہمّت مجھ میں کہاں کہ میں کولوراڈو کے دور دراز برفیلے چشموں سے اکھٹے کیے ان پانیوں میں ایک مضبوط گھڑے کے بغیراتر جاتا - سو  میں پاؤں پانیوں سے نکال ' تھوڑا اور بلندی پر بیٹھ گیا اور سوچنے لگا کہ ذات کیا ہے. ذات زندگی کا عضو ہے - ذات خود جسم ہے اور اس جسم پر ہم نے اپنی سوچوں کا لباس پہنایا ہے- جارج برنارڈ شا کے مطابق یہ اوڑھنا کبھی کبھی صرف اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ہم انسان ہر اس چیز سے  شرمندہ ہوتے  ہیں جو ہمارے لئے حقیقت کا درجہ رکھتی ہے بشمول  ہماری زبان و لہجہ' ہمارے خیالات ' تجربات ' خاندان' آمدن اور برہنہ جسموں کے - کبھی سوچ کے لبادے اتنے تنگ ہوتے ہیں کہ جسم کی تمام بے ڈھنگی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے - یہی بے ڈھنگی گورے کو کالے اور اونچی ذات کو نیچی ذات سے بلند قرار دیتی ہے -یہی سوچ کی تنگی انسان کو نہ صرف  دوسروں کو اپنا غلام بنانے کی شہ دیتی ہے بلکہ غلاموں کو بھی غلامی میں خوش رکھتی ہے - فرقہ ورانہ' بین المذہب' بین النسل اور لسانی عداوتوں میں بھی ایسی ہی سوچ کارفرما ہوتی ہے -  کبھی یہ سوچ  کے پراہن اتنے باریک ہوتے ہیں کہ ان کے پار سب کو سب کچھ دکھتا ہے- ایسے موقعوں پر نظریں جھکانے کا حکم ہے - لیکن اٹھ ہی جاتی ہے نظر کیا کیجئے - خیر بات سوچ کے لبادوں کی تھی لیکن نظر جب اپنے ہم نشینوں پر پڑی تو پڑی ہی رہی کہ وہ سوچ اور سماج دونوں کے لبادوں سے آزاد ہی تھے - شاید یہ قدرت کو انسانی سوچ کا لبادہ پہنانے کا ہی نتیجہ ہے کہ سامنے موجود اس بند کو ہورس ٹوتھ ریزروا ئیر کہتے ہیں کہ اس ذخیرے سے متصل بڑے پہاڑ کی چوٹی گھوڑے کے اگلے دو دانتوں جیسی دکھتی ہے - میں یہی سوچ رہا تھا کہ اتنے میں پانی کی ایک اور بڑی لہر مجھے اپنی موجودگی کا پتا دے گئی - سورج بھی دوبارہ بادلوں کی اوٹ سے نکل آیا اور پانیوں کا رنگ کچھ سبز' سرمئی اور پیلا نظر آنے لگا - جیسے کسی دلہن نے مہندی والے دن آنکھوں میں کاجل لگایا ہو - پانی سے سورج کی کرنیں جو ٹکراتیں تو پانی خوشی سے یوں چمکنے لگتا کہ واقعی آج اس کی مہندی ہو - سورج یہ دیکھ کر شرما گیا اور دوبارہ پردہ ابر میں چھپ گیا- لیکن جوبن پر آئی ایک جوان دوشیزہ کے حسن کی طرح سورج کو بادل کب چھپا سکے ہیں - سورج  ویسے بھی جنوں خیز ہے ' تھوڑی ہی دیر میں سب کچھ بھول کر دوبارہ نکل آے گا -
 سہ پہر ہو چکی تھی اور میرے پاس کھانے پینے کا زخیرہ قریب قریب ختم ہو چلا تھا - ذخیرے کا خیال آتے ہی  میرے ذہن میں وہ پرندے آ جاتے ہیں جو  میرے  بچپن کے دنوں میرے آبائی گھر کے صحن میں خشک  ہونے کیلئے ڈالی گندم سے اپنا حصہ وصول کرنے آ جاتے تھے - ان پرندوں  کو شیشے کی چمک کی مدد سے گیہوں سے دور بھگانے کی ذمہ داری میرے سر آتی- یہ کام مجھے بڑے مزے کا لگتا کیونکہ سورج کی منعکس روشنی کی پرندے بلکل تاب نہ لا سکتے اور مجھے یہ 'قوت' کسی سپر ہیرو  کی ایک خصوصیت لگتی جس پر میں  خود کو قادر سمجھتا  تھا - اب جب میں اس بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے اپنی ان حرکتوں پر ندامت ہوتی ہے کیونکہ ان پرندوں کو ہم انسانوں کے برعکس  سرمایا داری کا  کوئی جنوں نہیں تھا - ایک پرندہ دو چار دانے چگ کر چلا جاتا اور دوبارہ نظر نہ آتا - جیسے اسے یقین ہو کے اسے اس کا اگلا کھانا کہیں اور سے لازماً ملے گا- اسی رزق  سے سیر وہ پرندہ خراج کے گدا بادشاہوں سے کہیں بلند اور بغیر کوتاہی کے پرواز کرتا. کاش ایسا یقین انسان کو بھی میسّر ہوتا - لیکن انسان نے تو دریاؤں کا راستہ اپنے زور بازو سے روک کر بڑے بڑے ذخیرے بناۓ ہیں -  میرے سامنے موجود  پانی کا ذخیرہ فورٹ کولنز شہر اور اسکے نواحی علاقوں کو آبپاشی اور پینے کا پانی  فراہم کرتا ہے - اس پانی اور اس سے اگنے والے  گندم اور جو کے استعمال سے فورٹ کولنز امریکا کی بہترین شراب کشید کرتا ہے جو خمارآغوش مے کشاں کو دو آتشہ کر دیتی ہے - خیر بات کہاں سے چلی اور کہاں چلی - میرا جی تو چاہا کہ میں لہر کی دی دعوت پر سنجیدگی سے غور کروں لیکن میرے پاس پینے کا پانی کم اور وقت ختم ہو  چلا تھا - سو لہر کا شکریہ ادا کیا اور واپسی کی ٹھانی - لیکن سوال جوں کا توں ہے...  'تو کون ہے؟'